لاہور: (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی کمائی کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔
ایف بی آر نے زیادہ کمانے اور کم بتانے والے شوبزستاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ زیادہ کمائی پر کم ٹیکس دینے والے اداکار اور گلوکار اب قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان، اداکارہ صباقمراور نور کا انکم ٹیکس سال 2016 کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان تمام شوبز ستاروں کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے ایل ڈی اے، ایکسائز، ڈی ایچ اے سے جائیداد اورگاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ راحت فتح علی خان، صبا قمر اور نور کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے سٹیٹ بینک کو بھی خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔