گزشتہ روز اداکار فیروز خان نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میں طویل عرصے سے جس کی تلاش میں تھا وہ مجھے مل گئی ہے اور میں جلد شادی کر لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح یہ خبر سن کر بہت خوش ہوں گے لیکن میں اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری نجی زندگی کی عزت کریں اور مجھے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازیں۔
فیروز خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کی بہن اور نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے کہاکہ ان کی بھابھی کا تعلق کراچی سے ہے۔ تاہم انہوں نے فیروز خان کی ہونے والی بیوی کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔
دوسری جانب اداکار فیروز خان نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل سے اپنی ملاقات کی تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی ملاقات کے شرف کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، ان کی ہمیشرہ حمائمہ ملک نے بھی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے الحمد للہ لکھا ہے۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی فیروز خان کے مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ بالاخر شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور ان کا نکاح کسی اور نے نہیں خود مولانا طارق جمیل صاحب نے ہی پڑھایا ہے اور یہ اسی موقع کی تصاویر ہیں۔