مادھوری ڈکشٹ نے سری دیوی کی جگہ لے لی

Last Updated On 19 March,2018 05:23 pm

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کرن جوہر کی نئی فلم میں سری دیوی کی جگہ کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ بالی وڈ اداکارہ سری دیوی نے کرن جوہر کی فلم سائن کر رکھی تھی لیکن ان کی اچانک موت کی وجہ سے یہ پراجیکٹ ادھورا رہ گیا۔ اب فلم میں سری دیوی کا کردار مادھوری ڈکشٹ نبھائیں گی۔ تاہم فلم کا حصہ بننے پر سری دیوی کے اہل خانہ نے مادھوری ڈکشٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔