مقبول پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کا نیا گانا 'سجنی' ریلیز

Last Updated On 18 March,2018 09:47 pm

اسٹرنگز نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بینڈ کی تشکیل کے 30 برس مکمل ہونے پر کچھ خاص کرنے جارہا ہے۔ یہ نیا گانا اسی سلسلے میں بنائے جانے والے نئے البم کا پہلا گیت ہے۔ اس گانے میں اسٹرنگز بینڈ کی روح کو بیان کرنے کے ساتھ ماضی کی یادوں کو بھی رنگوں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔ اسٹرنگز بینڈ کی تشکیل 1988 میں ہوئی تھی اور جب سے یہ برقرار ہے جبکہ اکثر بینڈز اتنے عرصے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔