سنجے دت کاسوانح حیات لکھنے والے مصنف کو قانونی نوٹس

Last Updated On 21 March,2018 07:52 pm

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر لکھی گئی کتاب "سنجے دت: ان کہی کہانی" کے مصنف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ سجنے دت کا کہنا تھا کہ کتاب کےمصنف یاسر عثمان کو ان کی زندگی سے متعلق کتاب شائع کرنے اور کتاب میں ان کی زندگی سے متعلق غلط حقائق پیش کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بھارت کے نامور مصنف یاسر عثمان نے سنجے دت کی زندگی پر لکھی گئی کتاب میں ان کی گزشتہ زندگی کے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

کتاب میں پیش کیے گئے حقائق سے سنجے دت برہم ہوگے اور انہوں نے مصنف اورکتاب چھاپنے والے ادارے کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف اداکار سنجے دت نے لکھا کہ یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو ان کی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں، جس کی وجہ سے قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب جگرناتھ پبلی کیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتاب میں لکھا گیا مواد مستند اور مصدقہ ذرائع سے لیا گیا ہے۔