بھارتی میڈیا کہ مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ چینجنگ روم میں موجود تھے جب ان کے ایک مداح نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی ۔ رنویرسنگھ تیراکی کرنے کے بعد چینجنگ روم میں برہنہ حالت میں بال خشک کر رہے تھے جب انہیں احساس ہوا کہ ایک شخص چپکے سے اُن کی ویڈیو بنا رہا ہے ۔ اداکار نے ویڈیو بنانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کا موبائل لے کر توڑ دیا۔
رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر میں موبائل نہ توڑتا تو میری ویڈیو وائرل ہو جاتی، اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ جب ویڈیو بنانے والے کو اس بات کا احساس ہوا کہ میں نے دیکھ لیا ہے تو اس نے دوڑ لگا دی لیکن میں نے اسے بھاگ کر پکڑ لیا۔ خیال رہے کہ رنویر سنگھ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں اور ان کا یہ خدشہ بلکل درست تھا کہ اگر وہ موبائل نہ توڑتے تو ان کی ویڈیو وائرل ہوجاتی۔