فیروز خان کی شادی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 27 March,2018 06:00 pm

اداکارہ حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروز خان کی شادی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے ۔ اداکار فیروز خان اور ان کی بہن حمائمہ ملک نے کچھ دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر شادی کی اطلاع دی تھی ۔

گزشتہ روز فیروز خان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔ حمائمہ ملک نے مہندی کی تصاویر کو اپنے اور فیروز خان کے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا۔

 

 

Straight from #ferozekhan #Mehndi #HappeningNow #FerozeDaVeyah #InstantLollywood

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood) on

مہندی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

 

 

#FerozeKhan bride entry #Ferozedaveyah #HappeningNow #InstantLollywood

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood) on

فیروز خان کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کا نام علیزہ فاطمہ ہے ۔ حمائمہ ملک کہ مطابق ان کی بھابھی شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتیں۔