اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ وائرل

Last Updated On 15 May,2018 08:50 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں چھوٹی سی خبر بھی منٹوں میں جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل واٹس ایپ پر ایک پیغام تیزی سے وائرل ہوا تھا کہ اجے دیوگن شوٹنگ ختم کرکے مہابلیشور سے واپس آرہے تھے کہ دوران پرواز پائلٹ کی موت واقع ہونے سے ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جو موت کی جھوٹی خبروں کا نشانہ بنے


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ میسیج دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگیا یہاں تک کہ مہابلیشور پولیس کو سامنے آکر اس واقعے کے بارے میں وضاحت دینی پڑی۔ مہابلیشور کی مقامی پولیس کے مطابق اجے دیوگن کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے سے متعلق افواہوں میں سچائی نہیں جب کہ پولیس پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ پیغام سب سے پہلے کس نے بھیجا اور اس جعلی خبر کو پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔