ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 8 سال بعد اپنے شوہر و اداکار ابھیشک بچن کے ساتھ سلور سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
ایشوریہ اور ابھیشک نے انوراگ کیشپ کی فلم ’’گلاب جامن‘‘ سائن کی ہے جس کے ہدایت کار سردیش میوارا ہوں گے فی الحال فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ تاہم ہدایتکار کی جانب سے فلم کی باقاعدہ مکمل ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشوریہ اور ابھیشک آٹھ برس قبل فلم ’’راون‘‘میں جلوہ گر ہوئے تھے۔