لاہور (نیٹ نیوز ) معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ایک بار پھر ٹی وی شو کی میزبانی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اداکار نے پہلی بار 2000 ء میں ٹی وی پروگرام کی میزبانی کا آغاز کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کسی ٹی وی پروگرام کی میزبانی ان کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن کئی لوگ ٹی وی پروگرام کی میزبانی کو انتہائی آسان کام سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا حقیقت میں بالکل نہیں ہے۔ پروگرام کی ہر قسط میں اداکار اور میزبان کو ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔