جنسی ہراسانی پر خاموش نہیں‌ بیٹھی اور شکایت کر دی: سنی لیون

جنسی ہراسانی پر خاموش نہیں‌ بیٹھی اور شکایت کر دی: سنی لیون

بالی وڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب میں محض 18 برس کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل گلوکار نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔

سنی نے کہا کہ اس وقت میرے اندر کی پنجابی خاتون جاگ گئی تھی جو اپنے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، میں بھی اپنے ساتھ ہونیوالی اس گھناؤنی حرکت پر خاموش نہیں بیٹھی اور پروڈیوسر سے واقعے کی شکایت کر دی۔