دپیکا نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط لکھ دیا

Last Updated On 24 December,2018 06:18 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ڈپریشن میں مبتلا افراد خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ان کیلئے مدد موجود ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا نے خط میں کہا جیسا کہ آپ میں سے بہت سے افراد واقف ہونگے کہ 2014 میں مجھے بے چینی اور کلینکل ڈپریشن کا مرض تشخیص ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے بروقت مدد اور آس پاس خیال رکھنے والوں کی وجہ سے مجھے بحالی کی راہ تک جانے کی طاقت ملی۔دپیکا نے بتایا میری طرح لاکھوں افراد ایسے ہیں جو خاموشی سے اس مرض کو برداشت کررہے ہیں،اداکارہ نے کہا بیماری کے بعد میں نے جون 2015 میں ایک فائونڈیشن کی بنیاد رکھی اسکا مقصد تناؤ، ڈپریشن اور بے چینی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور ذہنی مرض سے وابستہ تاثر کو واضح کرنا تھا ۔