ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میری کئی فلمیں ناکام ہوئیں تاہم 1998 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’تیزاب‘‘نے مجھے شہرت بخشی اور میری زندگی ہی بدل دی۔
کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ فلم ’’تیزاب‘‘ ریلیز ہوئی تو میں بہن کی شادی کی وجہ سے امریکہ میں تھی وہاں 3بچے میرے پاس آئے اور آٹوگراف مانگا۔ میں نے سائن کرتے ہوئے لفظ ’’ایم ‘‘ لکھ دیا جس پرایک بچے نے کہا دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ یہ موہنی ہے ،یہ فلم شہرت کی بلندیوں پرجانیوالی سیڑھی کا پہلا قدم تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں مجھے مقبول نہ ہونے کے سبب معاون اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا جاتا تھا، بعد ازاں کئی فلمیں کیں جو ناکامی کے سبب شہرت نہ دلوا سکیں تاہم تیزاب کی وجہ سے مجھے عوامی پہچان ملی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں مادھوری کے ساتھ انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔