جیمز بانڈ گرل تانیا میلٹ چل بسیں

جیمز بانڈ گرل تانیا میلٹ چل بسیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘‘جیمز بانڈ’’ نے سوشل میڈیا پر تانیا میلٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھرلر ایکشن ‘‘جیمز بانڈ ’’ سلسلے کی تیسری فلم ‘‘گولڈ فنگر ’’ میں ٹلی ماسٹرسن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ تانیا میلٹ انتقال کر گئی ہیں، اس غمزدہ وقت میں ہم ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

سال 1941 میں پیدا ہونے والی تانیا میلٹ 50 اور 60 کی دہائی میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیاب ترین ماڈل بھی رہیں، ان کی بڑھتی شہرت کے سبب ووگ میگزین نے 1961ء میں انھیں اپنے سرورق پر 2 مرتبہ جگہ دی۔