ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی اور میرا قد لمبا تھا، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہو گئی ہے، کالی ہو گئی ہے، لمبی ہو گئی ہے بھلا اس سے شادی کون کرے گا۔
واضح رہے کہ سونم کپور خواتین کے حقوق کیلئے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی آواز اٹھاتی رہی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے اور اور ظاہری شخصیت کو بنیاد بنا کر ان کا مذاق اڑانے کی عادت کے خلاف کئی انٹرویوز بھی دے چکی ہیں۔