ممبئی: (روزنامہ دنیا) سلمان خان اور عالیہ بھٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں سنجے لیلی بھنسالی کی آنے والی فلم ’’انشا اللہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائیں دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور عالیہ بھٹ کے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر کئی لوگوں کو اعتراض ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے کہ سلمان خان سے 27 برس چھوٹی ہیں۔
پرستاروں سمیت کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جوڑی کا رومانس کرنا کچھ مناسب نہیں لگے گا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ فلم میں سلمان خان کو عالیہ بھٹ کے انکل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔