ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ تیار ہونے میں مجھ سے بھی زیادہ وقت لگاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والے انڈیا سٹائلش ایوارڈز شو میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو بہترین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گوری خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر انکشاف کیا کہ وہ کسی پارٹی یا ایونٹ میں جانے کیلئے 20 منٹ میں تیار ہو جاتی ہیں جبکہ شاہ رخ تیار ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگاتے ہیں۔
دوسری جانب شاہ رخ خان اس بات پر ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ ہاں آج کے ایونٹ کی تیاری کیلئے میں نے 3 گھنٹے لگائے جبکہ گوری 6 گھنٹوں میں تیار ہوئی ہیں۔