ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی گلوکار سونونگم نے اپنی ہی فلم انڈسٹری پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سونونگم کو پاکستانی فن کاروں کی حمایت میں گفتگو کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ سونو نگم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں اور پھر خود ہی ان پر پابندی لگا دیتے ہیں۔
گلوکار نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی انڈسٹری ہے، یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔