لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات دینے پروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کرارا جواب دے ڈالا۔
کنگنا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے دس روز تک خاموشی اختیار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنگنا کے اس بیان پر شنیرا اکرم نے لکھا کہ صرف دس دن کیوں؟ آپ جتنے دن چاہیں اتنے دن خاموش رہ سکتی ہیں۔
Really? Only ten? You just take as much time as you want love.... https://t.co/lqFasQ3s5n
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 5, 2019
شنیرا کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’’بھابی نے زبردست چھکا مارا ہے‘‘۔ شنیرا اکرم کے کرارے جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ان کی تعریفوں کے پُل باندھے گئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھابھی نے چھکا مارا ہے، وہ وسیم اکرم سے کرکٹنگ شاٹس کھیلنا سیکھ گئی ہیں۔ دیگر تبصروں میں گریٹ بھابی، پرفیکٹ یارکر، بھابھی جی قسم سے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی یاد دلا دی جیسے فقرے شامل ہیں۔
Bhabhi jee, yo too learnt IN-SWINGING YORKER from Swing-ka-Sultan. Gööd
— Usama (@SyedUsama1400) March 5, 2019
Straight six out of the park.
— Dr Rafay Khan (@rafay77) March 5, 2019