لاڑکانہ:(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا قانون مخالفین کیلئے بنایا گیا، تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، سب کیلئے قانون ایک جیسا ہونا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا، موجودہ حکومت تنقیدبرداشت نہیں کرتی، پیپلزپارٹی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، عمران خان سیاسی مخالفین کےخلاف جھوٹےکیسز بناتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد ہونا چاہیے، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حکومت کے تین وزراء کے کالعدم تنظیموں کیساتھ تعلقات ہیں، میرا بیان ملک دشمنی کیسے ہو سکتا ہے۔ ایک وفاقی وزیر اوران کےبھائی کیخلاف ثبوت ہیں لیکن گرفتارنہیں کیاجاتا۔
بلاول نے مزید کہا کہ افغانستان کے منتخب نمائندوں کے خلاف کسی کو بیان نہیں دینا چاہیے، افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہیے اسکا انتخاب وہاں کے لوگوں کو کرنا ہے، افغانستان کےمستقبل کافیصلہ وہاں کےمنتخب نمائندے ہی کریں گے۔