ٹوبہ ٹیک سنگھ: بس کی کار اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

Published On 13 January,2026 04:48 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی کار اور موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ رجانہ روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کار اور موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔