پاکپتن: گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی، میاں بیوی شدید زخمی، حالت تشویشناک

Published On 13 January,2026 12:58 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 2EB میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

کمرے کے اندر گیس والے چولہے پر کھانا بناتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث میاں بیوی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، زخمی میاں بیوی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت یاسر ولد غلام رسول عمر 30 سال اور صفیہ زوجہ یاسر عمر 26 سال ہوئی ہے، واقعہ کی وجہ ابتدائی طور پر گیس لیکج یا چولہے میں خرابی بتائی جا رہی ہے۔