ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان منتقل ہونے کی خواہشمند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے اکثر غدارِ وطن کا خطاب ملتا رہتا ہے، اس لئے مجھے پاکستان چلے جانا چاہئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بار تنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ملک نہیں، میں چھٹیوں میں اپنی مرضی سے ضرور پاکستان جاؤں گی۔