لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکار نک جونس اور ان کی اہلیہ پریانکا چوپڑا نے طلاق کی جھوٹی خبر دینے والے میگزین کیخلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بھاری ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے طلاق کی جھوٹی خبر شائع کرنے والے میگزین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے قریبی دوست کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہی ہیں، جو ایسی خبریں گھڑتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ کہ امریکی میگزین اوکے نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شادی میں بہت جلد بازی کی اور اب چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑتے رہتے ہیں۔ دونوں ستارے اب طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔