نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارت میں ہونیوالے انتخابات میں بالی ووڈ کے بڑے ستارے جن میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، نرگس فخری، جیکلین فرنانڈیز، سنی لیون، اکشے کماراور عمران خان ووٹ نہیں ڈال سکتے۔
دیپیکا پادوکون کی پیدائش 5 جنوری 1986 کو کوپن ہیگین، ڈینمارک میں ہوئی تھی۔ پیدائش کے تقریبا ایک سال بعد ہی اپنے خاندان کے ساتھ بنگلورو شفٹ ہو گئی تھیں۔
عالیہ بھٹ برمنگھم میں پیدہ ہوئی تھیں۔ ان کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ اس وجہ سے عالیہ کو بھی برطانیہ کی شہریت ملی ہوئی ہے۔
جیکلین فرنانڈیز کی پیدائش 11 اگست 1985 کو ماناما (بحرین) میں ہوئی تھی۔
نرگس فاخری کی پیدائش نیو یارک میں ہوئی۔ ان کے والد ایک جانے مانیں کاروباری تھے اور والدہ ایک پولیس افسر تھیں۔
سنی لیونی کا اصلی نام ’کرن جیت کور وہرا‘ ہے۔ ان کی پیدائش سرنیا (اونٹاریہ، کناڈا) کی ایک سکھ خاندان میں ہوئی۔
اکشے کمار کا اصلی نام ’راجیو ہری اوم بھاٹیا‘ ہے۔ ان کی پیدائش امرتسر میں ہوئی۔ ان کے والد فوج میں افسر تھے۔ اکشے کو کناڈا کی شہریت اعزاز کے طور پر ملی تھی۔
عمران خان کی پیدائش 13 جنوری 1983 میں امریکہ کے وسکانسن کے میڈسن شہر میں ہوئی۔ والدین کی طلاق کے بعد عمران اپنی ماں کے ساتھ کچھ وقت کے لئے ممبئی میں رہے اور پھر واپس اپنے والد کے پاس کیلی فورنیا چلے گئے۔
اس کے بعد سال 2008 میں انہوں نے ’جانے تو یا جانے نہ‘ سے بطور ہیرو ڈیبیو کیا۔