سکینہ سمو نے عمیرہ احمد کو خلیل الرحمن سے بہتر رائٹر قرار دیدیا

سکینہ سمو نے عمیرہ احمد کو خلیل الرحمن سے بہتر رائٹر قرار دیدیا

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سرمد کھوسٹ اور عمیرہ احمد کو خلیل الرحمن قمر کے ساتھ ملانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نظرئیے سے اختلاف کرتی ہیں اور یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک مکروہ طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بطور اچھا لکھاری خلیل الرحمن قمر کی بجائے ہمیشہ عمیرہ احمد کا چناؤ کرنا پسند کریں گی۔ کہانی کے دم پر مقبولیت اور تشہیر کے ذریعے خود کو مقبول بنانا الگ باتیں ہیں۔