پاکستانیو جشن آزادی مبارک ہو: اسرا بلجیک

پاکستانیو جشن آزادی مبارک ہو: اسرا بلجیک

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج پاکستان کا 74 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے، پوری قوم جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے، اس دوران دنیا بھر میں لوگ پاکستانیوں کو جشن آزادی پر تہنیتی پیغام دے رہے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک پیغام ترکی کے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک (حلیمہ سلطان) نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اسرا بلجیک آج بروز جمعہ 14 اگست کو پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارکباد کہتی ہوں۔

ویڈیو پیغام میں آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔