ملائکہ کی رہائش گاہ پر مجلس عزاکا اہتمام، فضائل اہل بیتؓ بیان کئے گئے

Published On 30 August,2020 12:08 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ملائکہ کے گھر میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مجلس میں فضائل اہل بیت پر روشنی ڈالی گئی اور ذاکرہ فروا بتول نے واقعہ کربلا بیان کیا تو سننے والوں کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے ہونے والی مجلس عزا میں اداکارہ خوشبو، نادیہ علی، آفرین پری ، ہنی شہزادی اور عابدہ عثمانی سمیت شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مجلس کے اختتام پر زیارت ذوالجناح اور شبیہہ علم بھی برآمد کیا گیا، نوحہ خوانوں کی گئی جبکہ عزاداروں نے ماتم داری کی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے