کوئٹہ میں 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

Published On 14 August,2025 10:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 15 اگست کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا مقصد شہداء کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری کو موبائل سروس معطل کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں قائد آباد، بروری اور گوالمنڈی تھانوں کی حدود میں مو بائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس صبح 9 سے رات 8 بجے تک معطل رکھی جائے۔