سعدیہ خان کی کیوت سیتن گونیر سے دوستی بڑھنے لگی

سعدیہ خان کی کیوت سیتن گونیر سے دوستی بڑھنے لگی

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کیوت سیتن گونیر پاکستان آئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے جہاں اسلام آباد میں سیر سپاٹے کئے وہیں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں، اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے وطن واپس تو چلے گئے لیکن پاکستانی مداحوں کو تجسس میں چھوڑ گئے ہیں۔

انہوں نے سعدیہ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فالو کیا جواب میں سعدیہ نے بھی انہیں فالو کیا۔ سوشل میڈیا پر اس فالوکرنے پر چہ میگوئیاں شروع ہوئیں اور دونوں کی دوستی کا قصہ چھڑ گیا۔