ریماخان کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

Published On 19 January,2021 04:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ریماخان کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔

ویڈیو میں ریما خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں آج (19 جنوری کو) کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوارہی ہوں اور میں ٹھیک محسوس کررہی ہوں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحت مند اور خوبصورت رہیں۔