وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے: اداکار شان شاہد

Published On 03 March,2021 10:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیلئے ہماری اُمید ہیں، اللہ پاک عمران خان کو پاکستان کی خوشحالی اور عروج کے مابین کھڑی تمام بری قوتوں سے لڑنے کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت پاکستان کیلئے مشکل ہے، لیکن ہمارا آپ پر ہمارا اعتماد پہلے سے کہیں زیادہ مضوط ہیں، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔
 

Advertisement