پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیرانتقال کرگئیں

Published On 25 March,2021 09:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیرانتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی خاتون اناؤنسر دل کا دورہ پڑنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔

 تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

کنول نصیر گذشتہ 5 دہائیوں سے زائد عرصے تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں.

کنول نصیر نے 26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انوسمنٹ کی تھی اور ٹی وی سکرین پر پہلی بار ’میرا نام کنول نصیر ہے اور آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا ہے‘ آپ کو مبارک ہو‘ بھی کنول نصیر نے ادا کیے۔

کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا تھا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ کنول نصیر انتقال کر گئیں، اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
 

Advertisement