لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی عدالت طلبی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے 12 جون کو طلب کرلیا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کینیڈا میں مقیم ہیں اور کورونا کے باعث پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں۔ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضر ہو سکتی ہیں، ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں، عدالت ذاتی حیثیت میں ضلع کچہری میں پیش ہونے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔