لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ صاحبہ کے سامنے ہی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
یوٹیوب چینل پر صاحبہ کے شیئر کیے گئے وی لاگ میں اداکار جوڑی مداحوں سے شادی کی یادیں شیئر کر رہی ہیں، اس ویڈیو میں اداکارہ صاحبہ کو عروسی لباس دکھاتے دیکھا جاسکتاہے۔
وی لاگ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نکاح داتا دربار میں ہوا تھا اور نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی۔ میرا عروسی لباس اتنا مشہور ہوا تھا کہ شادی کے بعد خاندان کی کئی لڑکیوں نے شادی پر میرا عروسی لباس پہنا اور وہ آج ازدواجی طور پر خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔
دوران وی لاگ ریمبو کا صاحبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا دل کررہا ہے ایک شادی اور کرلوں۔
صاحبہ کے استفسار پر ریمبو نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل کررہا ہے میں ایک اور شادی کرلوں اور یہ عروسی لباس اتنا برکت والا ہے کہ یہی لباس میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی پہناؤں تاہم صاحبہ نے ریمبو کو دیکھتے ہوئے فوراًہی رکنے کا کہا اور دوسری شادی کی اجازت دینے انکار کردیا۔
بعد ازاں صاحبہ نے ریمبو سے سوال کیا کہ اگر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دے دوں تو آپ کیا کرلیں گے؟ اس پر ریمبو نے سنجیدگی سے جواب دیتے ہیں کہ نہیں میں نہیں کروں گا۔