عائزہ خان نے کورونا کی دونوں ڈوز لگوالیں

Published On 26 July,2021 11:56 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عائزہ خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کی ہے ۔عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ذمہ داری سے کورونا ویکسین لگوائیں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے سبب پاکستان میں کورونا کا پھیلاو جاری ہے، ملک بھر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 48 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Advertisement