بھارتی اداکار نیڈومودی وینو 73سال کی عمر میں چل بسے

بھارتی اداکار نیڈومودی وینو 73سال کی عمر میں چل بسے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارنیڈومودی وینوتھرواننت پورم کے ایک نجی ہسپتال میں چل بسے،وہ کچھ عرصے سے جگر سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے تشویشناک حالت میں تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیڈومودی وینو نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر آرٹسٹ کیولم نارائن پانیکر کے ڈراموں سے کیا۔ انہوں نے 1978 میں جی اروندن کی ہدایتکاری میں تھمبو سے فلموں میں قدم رکھا۔

ملیالم اور تامل فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور وینو نے 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔