جیکولین فرنینڈس کا سفری اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

Published On 13 May,2022 09:11 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری، منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں بالی ووڈ اداکار نے بیرون ملک سفر کے لیے 15 دن کی اجازت مانگی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ میں نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے ابوظہبی جانا ہے، اْس کے بعد ممکن ہے کہ مجھے کام کے سلسلے میں فرانس اور نیپال بھی جانا پڑے۔