لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو خط لکھ دیا۔ انہوں نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
اداکارہ کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ صوفیہ مرزا اور اس کے سہولت کاروں کیخلاف تحقیات کی جائیں، شہزاد اکبر، سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی اور علی مردان صوفیہ مرزا کے سہولت کار تھے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: والدہ کا مقصد صرف پیسہ،ہم اپنی مرضی سے والد کیساتھ رہ رہی ہیں، بیٹیاں صوفیہ مرزا
انہوں نے کہاکہ ثنااللہ عباسی نے جعلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی، یہ وہی ٹیم ہے جنہوں نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے کیسز بنائے، سابق ڈی جی ایف آئی اے کو اسی لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے جعلی مقدمے بنانے سے انکار کر دیا،میڈیا پر میرے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔