ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکاراؤں جیکولین فرنینڈس نورا فتیحی، نکی تمبولی اور چاہت کھنہ کے نام کروڑوں روپے کے بھتہ خوری کے مقدمے میں سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کے مطابق نکی کو 3.5 لاکھ روپے کی رقم اور ایک برانڈڈ بیگ دیا گیا تھا، نکیتا، چاہت کھنہ، صوفیہ سنگھ اور اروشا پاٹل نے سکیش سے جیل میں ملاقات کی تھی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ یہ سبھی اپنی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے سکیش چندر شیکھر سے ملنے دہلی کی تہاڑ جیل گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتیحی سے پوچھ گچھ اس کے ٹھیک ایک دن بعد کی گئی جب دہلی پولیس ای او ڈبلیو حکام نے اسی معاملے میں جیکولین فرنینڈس کو طلب کیا تھا، نورا اور جیکولین دونوں کو سکیش سے کاریں اور مہنگے تحائف ملے تھے۔
حال ہی میں ایک سینئر پولیس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا ہم کچھ چیزیں واضح کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے ایرانی اور فتیحی کو دوبارہ فون کیا ہے۔
اہلکار نے یہ بھی کہا کہ نورا نے کئی بار کہا ہے کہ وہ چندر شیکھر کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی ہیں۔
جیکولین اور پنکی سے گھنٹوں تک تفتیش ہوتی رہی جبکہ پولیس کے مطابق دونوں بیانات میں تضاد ہے۔