اروشی روٹیلا کا نسیم شاہ کےبارے ایک اور بیان وائرل ہوگیا

Published On 15 September,2022 04:33 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 میں افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ کے بارے بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا ایک اور بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹٓا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافیوں کی جانب سے اروشی روٹیلا سے نسیم شاہ کی شیئر کی گئی ویڈیو سے متعلق سوال پوچھا۔

بھارتی اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہت سے مداح ایڈیٹ کرکے ہمارے لیے ویڈیوز بناتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہوتی ہےاور ہماری ٹیم ایسے مداحوں کو شکریہ کرنے کے لیے ان ایڈیٹس کو شیئر کرتی ہے۔

اروشی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ نسیم اور میری ویڈیو کس نے ایڈیٹ کی یا کون لوگ اس ایڈیٹ میں شامل تھے لیکن وہ کسی اور زون میں ہی چلا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکارہ کی جانب سے افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جتوانے والے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو انسٹٓاگرام سٹوری پر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو لیکر خوب بحث ہوئی۔
 

Advertisement