بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو جانتا تک نہیں: نسیم شاہ

Published On 10 September,2022 06:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو جانتے تک نہیں، تمام پسند کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

بھارت کی بولڈ اداکارہ نے اُروشی روٹیلا نے چند دن قبل ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

اُروشی روٹیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ویٰڈیو میں نسیم شاہ کو کرکٹ گراؤنڈ میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب کہ اسی ویڈیو میں اداکارہ خود حیرانگی سے قومی ٹیم کو دکھائی دی تھیں۔

دبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے نہ صرف اُروشی روٹیلا کے معاملے پر بات کی بلکہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئی تجھ کو نہ مجھ سے چرا لے ، اروشی کی نسیم شاہ سے متعلق انسٹا سٹوری وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے اس بات پر خدا کے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھا کر قومی ٹیم کو میچ جتوایا۔ میں بلے باز نہیں مگر کوشش کرتا ہوں کریز پر بلے بازوں کا ساتھ دوں اور مایوس نہ کروں، افغانستان کے خلاف جس بلے سے دو چھکے لگائے تھے، وہ فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے، حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ آسمان سے اُترے ہوئے نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کچھ خاص ہے مگر پھر بھی جو لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور ان سے پیار کرتے ہیں، وہ ان کے مشکور ہیں۔ انہیں کسی چیز کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، وہ صرف گراؤنڈ میں کھیل کھیلتے ہیں اور اسی پر توجہ دیتے ہیں، لوگ انہیں ویڈیوز بھیجتے رہتے ہیں مگر انہیں کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔ ان کا فی الحال ایسا ویسا کوئی ارادہ نہیں، وہ صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

نسیم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں؟۔

Advertisement