لاہور:(دنیا نیوز) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے پاک افغان تماشائیوں کو پاکستانی 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔
ایشیا کپ سپر فور کے اہم ترین میچ میں ٹیم افغانستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی، جس کے بعد شارجہ سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے ہلڑ بازی شروع کر دی۔
دونوں ملکوں کے پرستاروں نے لڑائی کرتے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے نظر آئے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے مشتعل تماشائیوں کی نشاندہی کی اور پاک افغان تماشائیوں کو پاکستانی تقریباً دو دو لاکھ روپے جرمانے عائد کر دیئے اور ڈیپورٹ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی۔