بابراعظم کے والد کی محمد نبی کے بیٹے کو تسلی دینے کی ویڈیو وائرل

Published On 08 September,2022 07:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق کی افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کے بیٹے کو تسلی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے کرکٹ شائقین کو اس وقت متاثر کیا جب انہوں نے شارجہ میں ایک اہم میچ میں پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی شکست پر محمد نبی کے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی۔


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر کے والد کو محمد نبی کے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو آخری اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان سے ہارنے کے بعد رو پڑا۔

اعظم صدیق نے نبی کے بیٹے کو بتایا کہ آپ ہارے نہیں ہیں، آپ نے یہ میچ جیتا ہے، افغانستان کی ٹیم بہت آگے نکل چکی ہے اور انشاء اللہ ہم مل کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ایک اور ویڈیو میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیق پاکستان کی جیت کے بعد اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اب 11 ستمبر کو ٹی 20 ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا سے ٹکرائے گا۔
 

Advertisement