لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ 50 ٹی 20 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین باؤلر بن گئے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد نبی کو آؤٹ کر کے ہم وطن باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
نسیم شاہ نے 19 سال اور 204 دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ شاہین آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 ٹی 20 وکٹیں مکمل کر کے کم عمر ترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے باؤلنگ کا آغاز کرتے ہیں اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے، انہوں نے رواں ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے چار میچز میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔