'کوئی تجھ کو نہ مجھ سے چرا لے'، اروشی کی نسیم شاہ سے متعلق انسٹا سٹوری وائرل

Published On 07 September,2022 06:14 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی پاکستان کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے لئے رومانوی گانے کے بول شیئر کرنے اور انسٹا گرام پر سٹوری نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی۔

بالی ووڈ اداکارہ ان دنوں شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ان کے انسٹا گرام سٹوری کو موضوع بحث بنایا جارہا ہے، اورشی نے اتوار کو بھارت اور پاکستان کے میچ کے بعد انسٹا سٹوری شئیر کی، اس سٹوری میں پاکستان کے باؤلر نسیم شاہ کو دکھایا گیا۔

اروشی کے حسین پوز بھی سٹوری میں دکھائی دے رہے ہیں، ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو لے کر کئی تبصرے بھی گردش کرتے دکھائی دئیے۔

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کی ایک انسٹاگرام ریل شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ دبئی سٹیڈیم میں حالیہ انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، جس میں پاکستانی فاسٹ باؤلر کی کچھ جھلکیاں ہیں، ویڈیو کے پس منظر میں عاطف اسلم کا گانا  کوئی تجھ کو نہ مجھ سے چرا لے  استعمال کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے کلپ شیئر کرنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ایک پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سٹوری ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے اروشی اور نسیم شاہ کی مذہبی انداز میں ایڈیٹ تصویر کو مستقبل کا ایک سین قرار دیا۔

ایک اور صارف نے نسیم اور اروشی کی ویڈیو سے لی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا نسیم نے رشبھ پنت کو بنا باؤلنگ کیے کلین بولڈ کر دیا۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ اروشی نے اپنی اور نسیم کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کی، کیا ایک اور بھابھی آنے والی ہے؟۔

خیال رہے کہ اروشی نے اس سے قبل دبئی میں ایک اور ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک میم فیسٹیول کو جنم دیا تھا، جہاں ان کا تعلق ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت سے تھا۔

یہ اس وقت سامنے آیا جب اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک مخصوص "RP" ہوٹل کی لابی میں اس سے ملنے کے لیے 10 گھنٹے تک اس کا انتظار کرتا رہا، اسے اتنا طویل انتظار کرنے پر برا لگا۔

جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا، مداحوں نے رشبھ پنت کو "RP" سے جوڑنا شروع کر دیا جس کے بارے میں روتیلا نے انٹرویو میں بات کی تھی۔

اس کے بعد رشبھ پنت نے اپنی انسٹاگرام سٹوری (جسے انہوں نے چند گھنٹوں کے بعد ڈیلیٹ کر دیا) پر لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ لوگ انٹرویوز میں صرف معمولی مقبولیت اور سرخیوں کے لیے کس طرح جھوٹ بولتے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ شہرت اور نام کے پیاسے ہیں، خدا ان کو سلامت رکھے۔

ارشوی روٹیلا نے انسٹا گرام پر رشبھ پنت کو جواب دیا کہ چھوٹو بھیا کو بلے کی گیند کھیلنی چاہیے، میں کوئی منی نہیں ہوں۔
 

Advertisement