ایشیا کپ: پاکستانی اور بھارتی شائقین کی ایک ساتھ نماز ادائیگی کی تصویر وائرل

Published On 05 September,2022 04:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز دبئی میں سپر فور کا مقابلہ ہوا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس نے اپنے نام کر لیا، اس دوران ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ممالک کے شائقین ایک ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد رضوان اور محمد نواز کی سنسنی خیز کارکردگی کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ بدھ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں اپنے دوسرے سپر فور مقابلے میں افغانستان کے ساتھ ہوگا، جبکہ بھارت کا منگل کو سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی جس میں پاکستان اور بھارت کے مداحوں کو ایک ساتھ نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایک بھارتی مداح امامت کے فرائض ادا کر رہا ہے۔
 

 
Advertisement