ایشیا کپ : پاکستان نے متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے

Published On 02 September,2022 10:49 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ ٹی 20 میں ٹیم پاکستان نے ایک تیر سے کئی شکار کر لیے، ایونٹ کا سب سے بڑا سکور جڑ دیا، حریف ہانگ کانگ کو کم سے کم ٹوٹل پر آؤٹ کر دیا اور سب سے بڑے مارجن سے فتح کو اپنے نام کیا۔

ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستان کا ہانگ کانگ کے خلاف ایونٹ کا سب سے بڑا 193 رنز کا ٹوٹل جڑ دیا، اس سے پہلے بھارت نے اسی ٹیم کے خلاف ایک سو بانوے رنز بنائے تھے۔

قومی شاہین بڑے اسکور کے بعد بڑے مان سے میدان میں اترے، خوب جھپٹے، حریف ہانگ کانگ کو سب سے کم ٹوٹل 38 رنز پر ڈھیر کر دیا ۔

چھ سال پہلے بھارت کے خلاف متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے نو وکٹ پر اکاسی رنز کا مجموعہ بنایا تھا۔

ڈو آر ڈائی کے میچ میں بابر الیون کا تیسرا بڑا کارنامہ دیکھنے کو ملا، سب سے بڑے 155 رنز کے مارجن سے مقابلہ جیت لیا۔

اس سے پہلے یعنی دوہزار سولہ میں بنگلا دیش نے یو اے ای کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔
 

Advertisement