ایشیا کپ: ہانگ کانگ کے آل راؤنڈر کی گراؤنڈ میں دوست کو شادی کی پیشکش

Published On 01 September,2022 06:55 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) بھارت کے ہاتھوں ایشیا کپ ٹی 20 میں شکست کھانے والی ٹیم ہانگ کانگ کے آل راؤنڈر کنچٹ شاہ نے گراؤنڈ میں اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ہار کے باوجود بھی ہانگ کانگ کی ٹیم اور آل راؤنڈر کنچٹ شاہ سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی طرف سے اپنی دوست کو کی جانے والی شادی کی پیشکش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کنچٹ شاہ کو بھارت کے میچ کے بعد گراؤنڈ میں اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنچٹ شاہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم کی گیلری میں آئے اور اپنی دوست کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور ان سے انگریزی میں پوچھا کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟۔

ہانگ کانگ کے آل راؤنڈر کے سوال پر ان کی دوست نے ہاں کہہ دی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میں اس پر کیسے برتاؤں کروں؟۔

خیال رہے کہ 26 سالہ کنچٹ شاہ ہانگ کانگ کے لیے 10 ایک روزہ اور 44 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔
 

Advertisement