اُشنا شاہ نے ویرات کوہلی سے متعلق انوکھا ٹویٹ کر کے سب کو حیران کر دیا

Published On 29 August,2022 07:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے متعلق انوکھا ٹویٹ کر کے سب کو حیران کر ڈالا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کپتان روہت شرما 12 اور کوہلی 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف اور تنقید پر ملی جلی ایک ٹوئٹ کی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ویرات کوہلی آپ ایک شاندار شخص ہیں لیکن ہمیں آپ سے نفرت ہے۔
 

Advertisement